31 جنوری 2012 - 20:30

شام کے صوبے حمص ميں فوج اور مسلح افراد کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں-

ابنا: شام کے حکام نے بتايا ہے کہ حمص ميں مسلح دہشتگردوں اور فوجيوں کے درميان شديد جھڑپيں ہوئي ہيں جن ميں متعدد افراد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں-
 
رپورٹ ميں ہلاک اور زخمي ہونے والوں کي تعداد نہيں بتائي گئي ہے-
 
ادھر شام کي سيکورٹي فورس نے مسلح دہشتگردوں کے دارالحکومت شام ميں داخلے اور اس شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ ميں لينے سے قبل ہي انہيں شہر سے باہر روک ليا ہے-
 
بعض مسلح اور دہشتگرد گروہوں نے جنہيں بعض عرب اور مغربي ملکوں کي حمايت حاصل ہے، گزشتہ سال کے مارچ کے مہينے سے شام ميں بدامني پھيلا رکھي ہے-
يہ دہشتگرد شام کے سيکورٹي اہلکاروں اور عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہيں ـــ
..........

/169